کیا آپ بھی اپنے بچوں کی تصویریں فیس بک پر ڈالتے ہیں؟ اگلی مرتبہ یہ کام کرنے سے پہلے اس عادت مبتلا اس ماں کا خوفناک انجام ضرور پڑھ لیں

کیا آپ بھی اپنے بچوں کی تصویریں فیس بک پر ڈالتے ہیں؟ اگلی مرتبہ یہ کام کرنے سے ...
کیا آپ بھی اپنے بچوں کی تصویریں فیس بک پر ڈالتے ہیں؟ اگلی مرتبہ یہ کام کرنے سے پہلے اس عادت مبتلا اس ماں کا خوفناک انجام ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) والدین عموماً اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ برطانیہ میں بھی ایک خاتون نے اپنی 2سالہ بچی کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس کے اسے ایسے خطرناک نتائج بھگتنے پڑے کہ سن کر آئندہ کوئی بھی اپنے بچوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر ڈالنے سے توبہ کر لے گا۔ میل آن لائن کے مطابق نکولا نامی اس خاتون نے اپنی بیٹی لوسی لیویس کی تصویریں اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس پر پوسٹ کی تھیں۔ ایک روز اس نے دیکھا کہ کوئی اجنبی صارف ٹوئٹر پر اس کی بیٹی کی تصاویر والی ٹویٹس کو ری ٹویٹ کر رہا تھا۔جب نکولا اس صارف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گئی تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
نکولا نے دیکھا کہ اس شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لوسی کی تصاویر سے بھرا پڑا تھا۔ اس شخص نے لوسی کی تصاویر کے کارٹونز بھی بنا کر پوسٹ کر رکھے تھے اور اس کی تصاویر کو فحش اداکاراؤں کی تصاویر کے ساتھ لگا کر بھی پوسٹ کر رکھا تھا۔ نکولا نے اس شخص کو بلاک کر دیا لیکن اس نے نیا اکاؤنٹ بنا کر اس کے ذریعے یہ کام شروع کر دیا۔ نکولا اس شخص کے اکاؤنٹس بلاک کرتی گئی اور وہ نئے بناتا گیا، حتیٰ کہ اس نے 10اکاؤنٹس بنائے اور لوسی کی تصاویر کا غلط استعمال جاری رکھا۔ بالآخر تنگ آ کر نکولا نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ نکولا کا کہنا ہے کہ ’’اس واقعے کے بعد آج تک میں نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی، اور میں باقی والدین کو بھی نصیحت کرتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے درندوں سے بچانے کے لیے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں۔ یہ بچوں سے جنسی زیادتیاں کرنے والے درندے بھی ہو سکتے ہیں۔‘‘