’’کامیاب شادی کا ایک ہی نسخہ ہے کہ ۔۔۔‘‘ شادی کی 43ویں سالگرہ منانے والی خاتون نے نوجوانوں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

’’کامیاب شادی کا ایک ہی نسخہ ہے کہ ۔۔۔‘‘ شادی کی 43ویں سالگرہ منانے والی ...
’’کامیاب شادی کا ایک ہی نسخہ ہے کہ ۔۔۔‘‘ شادی کی 43ویں سالگرہ منانے والی خاتون نے نوجوانوں کو سب سے بہترین مشورہ دے دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے حصول کی خواہش تو ہر میاں بیوی کو ہوتی ہے لیکن بسااوقات اس کے لیے انہیں خاصی تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔ تاہم اب ایک طویل شادی شدہ زندگی گزارنے والی برطانوی خاتون نے اپنے خوشگوار ازدواجی تعلق کا ایسا راز بتا دیا ہے کہ سن کر ہر بیوی اس پر عمل پیرا ہو جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپراس خاتون نے اپنی تین تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان میں پہلی 1975ء کی ہے، دوسری 1995ء کی اور تیسری حال ہی میں بنائی گئی ہے۔ ان تینوں تصاویر میں خاتون اپنے شوہر کو ایک ہی طریقے سے، محبت کے ساتھ دیکھ رہی ہوتی ہے۔

ان تصاویر کے ساتھ اس خاتون نے لکھا ہے کہ ’’ہماری شادی کو 43سال ہو گئے ہیں اور میں شروع سے آج تک اپنے شوہر کو اسی ایک انداز سے دیکھتی آ رہی ہوں اور یہی ہماری کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز ہے۔ باقی لوگوں کی طرح ان تمام سالوں میں ہم نے بھی برا وقت دیکھا، لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ شادی شدہ زندگی میں یہ سب تو ہوتا ہے۔ میں اپنے شوہر سے محبت کرتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ ہر کسی کو زندگی میں اس طرح کی محبت ملے۔ مجھ سے اکثر نوجوان لوگ کامیاب شادی شدہ زندگی کے متعلق پوچھتے ہیں۔ میں انہیں جواب دیتی ہوں کہ شادی 50/50نہیں ہے بلکہ 100/100ہے۔ کامیاب شادی شدہ زندگی کا ایک ہی نسخہ ہے کہ میاں بیوی دونوں کو اس تعلق کو خوشگوار اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی 100فیصد کوشش کرنی چاہیے۔ اگر ایسا ہو تو خوشگوار ازدواجی زندگی کا حصول کچھ مشکل کام نہیں۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ