ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے استعفیٰ دے دیا،شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے،اس حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا، شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے عام انتخابات میں پی کے 23 پر خواتین کے ووٹ 5 فیصد سے کم پڑنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دیے دیے تھے،پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور