مصباح الحق نے بھی ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا مگر کن کیلئے؟ سابق کپتان نے سب کے دل جیت لئے

مصباح الحق نے بھی ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا مگر کن کیلئے؟ سابق کپتان نے سب ...
مصباح الحق نے بھی ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا مگر کن کیلئے؟ سابق کپتان نے سب کے دل جیت لئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مصباح الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کیلئے ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہسپتال کی لانچنگ تقریب 14 ستمبر کو لاہور میں ہوگی جبکہ اس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید : قومی /کھیل /تعلیم و صحت