کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے : میر واعظ

کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے : میر واعظ
کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے : میر واعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے جنوبی کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پورے علاقے کے لوگوں کو آئے روز قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جار ی بیان کہا کہ جس طرح سے نہتے لوگوں کو بھارتی فورسز کے رحم وکرم پرکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے وہ حد درجہ افسوسناک اور سرکاری دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دورن عام اور نہتے لوگوں کی پکڑ دھکڑ ، قتل و غارت گری، لوگوں کو گھنٹوں یرغمال بنائے رکھنا اور جبر واستبداد کے دیگرہتھکنڈے حقوق انسانی کی بدترین پامالی ہے۔میرواعظ نے 2016 کی احتجاجی تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے حریت رہنما سرجان برکاتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قید خانے میں بیادی سہولیات سے محروم رکھا گیاہے۔ سرجان برکاتی پر بار بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انکی غیر قانونی نظر بندی کو طول دیا جارہا ہے.