صوبائی وزیر صحت نے کوئٹہ میں 2دھماکوں کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی

صوبائی وزیر صحت نے کوئٹہ میں 2دھماکوں کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ اور بولان ...
صوبائی وزیر صحت نے کوئٹہ میں 2دھماکوں کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صحت میر نصیب مری نے کوئٹہ میں 2دھماکوں کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوری طور پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر 2بم دھماکوں کے بعد صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا جہاں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بم دھماکوں کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ صوبائی وزیر صحت نے دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں ہونے والے یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق جبکہ دو ایس ایچ او اور میڈیا ورکز سمیت 9افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک پر واقع نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں شام سوا سات بجے دھماکہ ہوادھماکے سے نجی کمپنی کے دفتر کو نقصان پہنچا ،دھماکے میں کمپنی میں بیٹھے6افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار ، میڈیا ورکر ز اور رضا کار موقع پرپہنچے ہی تھے کہ اسی کمپنی کے دفتر میں دوسرا دھماکہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایمبولینس سروس کا رضا کار نعیم جاں بحق جبکہ ایس ایچ او خروٹ آباد نور الحسن ،ایس ایچ او ائیرپورٹ نیاز احمد ، دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد ، کیمرہ مین رحمت علی،عصمت اللہ ،فضل الرحمن ،خوشدل خان ،ارشاد نواز،عارف علی ،نصیب اللہ سمیت 9افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیاجہاں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکوں سے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...