اداکار عابد علی کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار افسوس

اداکار عابد علی کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار افسوس
اداکار عابد علی کے انتقال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے لیجنڈ وسینئر ترین اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عابد علی ایک منجھے ہوئے اداکار تھے اور اپنی منفرد اداکاری کی بدولت ٹی وی اسکرین پر اپنا نمایاں مقام رکھتے تھے۔عابد علی کے انتقال سے فلم و ٹی وی انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا مشکل سے ہی پر کیا جاسکتا ہے۔ پوری قوم مرحوم عابد علی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم عابد علی کے درجات بلند کرے اور لواحقین اور انکے مداحوں کو صبر دے۔