چیف ایگز یکٹیوڈبلیوایس ایس پی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

چیف ایگز یکٹیوڈبلیوایس ایس پی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا ...

پشاور(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹیوڈبلیوایس ایس پی سید ظفرعلی شاہ نے زون اے کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،صفائی کی صورتحال میں مزیدبہتری کیلئے دس میونسپل انسپکٹرز کوتبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے کہاکہ صفائی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیوڈبلیوایس ایس پی سید ظفرعلی شاہ نے زونل منیجراے طارق خان کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں کادورہ کیا،انہوں نے صفائی کی صورتحال اورمیونسپل انسپکٹرزکی کارکردگی کاجائزہ لیا،صفائی کی صورتحال میں مزیدبہتری کیلئے میونسپل انسپکٹرزکے تبادلوں کی ہدایت کی، زونل منیجرطارق کی جانب سے جاری دس میونسپل انسپکٹرز کے اعلامیہ کے مطابق ساجدخان کویوسی ون،صادق اللہ یوسی ٹو،نصیراحمد یوسی تین،لیاقت یوسی چار،ساجدغنی یوسی پانچ،علی حیدریوسی سات،شفاعت یوسی آٹھ،باچاسید جی ٹی روڈنائٹ شفٹ،خائستہ رحمان کورنگ روڈ اورمختیارکویوسی نوکیساتھ دن کے اوقات میں جی ٹی روڈکی صفائی کااضافی چارج تفویض کیاگیاہے،چیف ایگزیکٹیوڈبلیوایس ایس پی سید ظفرعلی شاہ کاکہناتھاکہ صفائی کی صورتحال پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،تبدیل ہونیوالے میونسپل انسپکٹرز طویل عرصہ سے ایک جگہ براجمان تھے،صفائی کی صورتحال مزیدبہتربنانے کیلئے تمام زونز میں میونسپل انسپکٹرزتبدیل کئے جائینگے،عوام بھی شہرکی صفائی کو بہتربنانے کیلئے ڈبلیوایس ایس پی کے اہلکاروں سے تعاون کریں،عوامی تعاون کے بغیرشہرکی صفائی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...