ڈاکٹر حیدر علی خان ایم این اے سے کانگریسی خاتون کی ملاقات
سوات (بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے گذشتہ روز کانگریس کی خاتون رہنماء ایڈی برنس جانسن سے ملاقات کی، انہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کانگریس کی خاتون رہنما کو تفصیلی بریفنگ دی، جس پر کانگریسی خاتون نے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے بارے میں اپنی تشویش اظہار کیا اور کہا کہ تمام معاملات پر امن طریقے سے حل ہونے چاہیئے، انہوں نے کہا کہکشمیر میں ہونیوالی ظلم کی علاقائی اور بین الاقوامی سیاست پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں لہٰذا اس مسئلے کا پر امن حل نکالنے کیلئے پر امن کوششوں کی ضرورت ہے، اخر میں ڈاکٹر حیدر علی خان نے انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران کی خطے میں امن کیلئے کوششوں اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے بارے اگاہ کیا کہ مودی کی حکومت کو نفرتوں پر مبنی پالیسیوں کو روکا جائے امن ہی سے ترقی ممکن ہے لہذا کشمیر کے مسئلے کا پر امن حل نکالا جائے۔