محکمہ اوقاف کی جانب سے مستند علماء کرام کو قرآن پروف ریڈر مقرر کیا گیا

  محکمہ اوقاف کی جانب سے مستند علماء کرام کو قرآن پروف ریڈر مقرر کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر اوقاف صوبہ خیبر پختونخوا نے تمام ناشران قرآن پاک و مذہبی کتب کو مطلع کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے درج زیل مستند علما کرام کو بطور قرآن پروف ریڈر مقرر کر دیئے ہیں۔ قاری روح اللہ مدنی، سابقہ چیف خطیب اوقاف خیبر پختونخوا، مولانا نورالحق خطیب مسجد گلشن رحمان کالونی کوہاٹ روڈ پشاور،مفتی ڈاکٹر حبیب الرحمان(پروفیسر ریٹائرڈ) ستار شاہ کالونی پشاور، مولانا بشیر خان، اوقاف خطیب مسجد اڈہ نظر باغ نزد اشرف روڈ پشاور، مولانا محمد یاسر شفیق، جامعہ مسجد حضرت سید نازین العابدین پشاور گارڈن نزد زیارت عبدالشکور بابا،جی ٹی روڈ پشاور، مفتی اکرام اللہ خطیب جامعہ مسجد زر غونی حیات آبادپشاور، مولانا عبداللہ سلفی، مدرسہ ابوبکر صدیق جبہ سہیل آباد، رنگ روڈ پشاور، لہٰذا تمام ناشرن قرآن پاک و مذہبی کتب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی طباعت و اشاعت یا آڈیو / وڈیو کیسٹ کی ریکارڈنگ سے قبل مذکورہ بالا پروف ریڈرزسے مجوزہ مسودہ کی کاپی کی تصدیق و جانچ پڑتال کروائیں۔ اور اس سلسلے میں حاصل شدہ سر ٹیفیکیٹ محکمہ اوقاف میں جمع کروائیں۔