پشاور،محرم الحرام،سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی گیٹ قائم

  پشاور،محرم الحرام،سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی گیٹ قائم

پشاور(سٹی رپورٹر)ماضی کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پشاور کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کی سپریم کمانڈر پوسٹ کوہاٹی گیٹ پشاور شہر میں مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے قائم کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس میں قائم شدہ کنٹرول روم میں محکمہ پولیس تمام سی سی ٹی ویز کیمروں اور وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم فراہم کرے گا اور پولیس، فول پروف سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کرے گی اس سلسلے میں مختلف محکمے بشمول محکمہ پولیس، پاکستان آرمی (ہیڈ کوارٹر ز102 بریگیڈ)، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کمپنی پشاور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، پیسکو،ٹاؤن میونسپل ایڈ منسٹریشن ٹاؤن ون، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (PTCL) اور ریسکیو 1122 یہاں پر ڈیسک قائم کرکے اپنے مجاز نمائندے تعینات کریں گے جبکہ پی ٹی سی ایل،پانچ عدد ٹیلی فون لائنز براڈ بینڈ سہولت کے ساتھ نصب کرے گا۔ اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ایک حکم نامے میں کیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...