چیئرمین قائمہ کمیٹی عزیزاللہ گران کا سبزی منڈی معاملہ میں تحقیقات کا مطالبہ

چیئرمین قائمہ کمیٹی عزیزاللہ گران کا سبزی منڈی معاملہ میں تحقیقات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مینگورہ(بیور رپورٹ) سبزی منڈی معاملے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اطلاعات زیرگردش، عوام میں شکوک وشبہات، کردار پر انگلیاں اٹھنے لگی، ایم پی اے عزیز اللہ گران زیرگردش اطلاعات کے پیش نظر میدان میں آگئے، حکومت اورپی ٹی آئی کے لئے بدنامی کاسبب بننے والے چہروں کو بے نقاب کرنے کامطالبہ کردیاہے، سبزی منڈی کے معاملے میں عمران خان کے وژن اوروزیراعلیٰ کے اصول کو پائمال کرنے کی چہروں سے نقاب اتارنے کے لئے فوری طورپراقدامات اٹھانے پرزوردیدیاگیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران نے سبزی منڈی معاملے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیاہے کرپشن کرنے والوں اوربندوق وپستول حاصل کرنے والوں کی فوری طورپرتحقیقات کی جائے، جو لوگ کرپشن میں کسی بھی صورت ملوث ہیں ان کو بے نقاب کیاجائے، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو اب بے نقاب کیاجائیگا، اہم مسئلہ سے وزیراعلیٰ کواندھیرے میں رکھنے والوں نے لوگوں کو پی ٹی آئی حکومت اوروزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کے موقع فراہم کیاکرپٹ عناصر کی وجہ سے صوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ کے خلاف لوگوں کو حکومت پر انگلی اٹھانے کاموقع ملا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت عوامی نمائندے عوام پربوجھ ڈالنے اوران کے لئے مشکلات پیداکرنے کے حق میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات بہ زبان عام ہے کہ سبزی منڈی کے معاملے میں بعض لوگوں نے کرپشن کی ہے، جبکہ بعض نے بندوق اورپستول تک حاصل کی ہے اب ان میں سے بعض کے نام بارے معلومات حاصل ہوئی ہے۔ لیکن دیگرکی نام معلوم کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ پربھی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ تحقیقات کرکے ان چہروں سے نقاب اٹھادے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک دوسری منڈی کاتعلق ہے تو اس کیلئے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرسوات کو فری ہینڈ دیاہے اوران سے کہا ہے کہ وہ سیاسی دباؤ کو قبول نہ کرنے اور ایک ایسا جگہ کاتعین کریں جو غیرمتنازعہ اور ہرکسی کو قابل قبول ہو، انہوں نے کہا کہ اگر تختہ بند میں جگہ کاتعین کیاجارہاہے تو یہ بات بھی مدنظررکھاجائے کہ یہاں ڈگری کالج، ریسرچ سنٹر، تبلیغی مرکز بھی ہے اور یہ جگہ موزون ہے یانہیں یہ ڈپٹی کمشنرکی ذمہ داری ہے کہ وہ جگہ کاتعین کریں میں تختہ بند کے بارے میں اتناکہونگا کہ اگر اس پر تمام سٹیک ہولڈر متفق ہے تو پھر بھی ضرور چیک کیاجائے تاہم ڈپٹی کمشنر ایک باصلاحیت سرکاری آفیسر ہے جو خود اس معاملے کو حل کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اتنا ضرور کہونگا کہ دوسری سبزی منڈی کے قیام سے پہلے پہلے مبینہ کرپشن کی تحقیقات اور کرپشن میں ملوث افرادکوبے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اگرایسانہ کیاگیاتویہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔