مردان،خیبر پختونخوا ہاؤس میں آتشزدگی،2 جاں بحق،2 جھلس گئے

مردان،خیبر پختونخوا ہاؤس میں آتشزدگی،2 جاں بحق،2 جھلس گئے

مردان (بیورورپورٹ) خیبرپختون خوا ہاؤس میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 2افرادجھلس کر شدید زخمی ہوگئے دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کی علی الصبح خیبرپختون خوا ہاؤس (سرکٹ ہاؤس)کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا آگ کے نتیجے میں کمرے میں موجود چار افراد عباس،عثمان،سلمان اور جیندبری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں عباس اورسلمان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...