مردان،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،100 گرفتار

  مردان،گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،100 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) محکمہ خورا ک نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملاوٹ اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے 100سے زائد افراد کوگرفتارکرلیاگیا قصوروار افرادسے 4لاکھ 77ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیاگیا صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی کی ہدایات پر ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ امتیازمحمد خان کی نگرانی میں ماہ اگست کے دوران ضلع مردان میں 649دکانیں چیک کی گئیں جن میں 90دکانداروں کے خلاف گرانفروشی اورملاوٹ کے الزامات میں پرچے درج کئے گئے اور ان سے 36600/-روپے جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ صوابی میں چھاپہ مارٹیموں نے 240دکانیں چیک کیں اور23دکانداروں کو قصوروار پایاگیا جن سے 111000/-جرمانہ وصول کیاگیا اس دوران محکمہ خوراک کی ٹیموں نے 24اشیاء کے نمونے تجزیئے کے لئے لیباٹری بجھوادیئے۔