تخت بھائی، بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 41گرفتار

تخت بھائی، بدقماش عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 41گرفتار

تحت بھائی (تحصیل رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ کاٹلنگ اور تھانہ ساڑو شاہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،05مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کاروں سمیت31مشتبہ افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی سرکل ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ایس ایچ اوزتھانہ کاٹلنگ،تھانہ ساڑو شاہمعہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ جات کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران05 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کاروں سمیت31مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز01ہینڈ گرنیڈ،04پستول اور مختلف ساخت کے 78کارتوس برآمد کئے گئے، آپریشنزکے دوران مشتبہ ٹھکانے چیک کئے گئے جس میں 04غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 01شخص کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔جبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 02کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد ہو کر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 22افراد کو زیر دفعہ 151/107 اور09افراد کو55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...