غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، علی محمد خان

غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارت حملہ کرچکا ہے اور ہم نے جواب دینا ہے،غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔علی محمدخان نے کہا کہ مودی کشمیریوں کوذہنی طورپرٹارچرکرناچاہتا ہے، کشمیرکی تحریک کوختم کرناچاہتاہے،مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، مودی سرکار ہندوتوا کے نظریے پر کار بند ہے، اقلیتوں کاخاتمہ کررہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت حملہ کرچکاہیاورہم نے جواب دینا ہے، کیاآپ کو نہیں پتہ بھارت کوکس طرح جواب دیناہے، غزوہ ہند کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں، نشانیاں عیاں ہوچکی ہیں، ہم پوری طرح تیار ہیں، بھارت کومنہ توڑجواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کابچہ بچہ ملک کے دفاع اور کشمیریوں کے لئے جان دینے کو تیار ہے، غزوہ ہند کا آغاز ہوچکا ہے اب ہم نے جہاد کرنا ہے۔

علی محمد خان

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...