سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ سہولت ختم کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ چیلنج

سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ سہولت ختم کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں اورعلاج کی سہولت ختم کرنے کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ چیلنج کردیا گیاہے۔ درخواست گزار رانا سکندر ایڈووکیٹ نے مفت ٹیسٹ ختم کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں پنجاب حکومت،سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ شہریوں کومفت علاج کی سہولت فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اورعلاج کی سہولت ختم کردی ہے،مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم ہونے سے ضرورت مندسفیدپوش مریض علاج سے محروم رہ جائیں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لئے قائم زکوٰۃ کاؤنٹر غیر آئینی ہیں۔
مفت ٹیسٹ