پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں،ٹریڈ میں 20 فیصد اضافہ ہدف،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے خواہاں،ٹریڈ میں 20 فیصد اضافہ ...

اسلام آباد(این این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں 20فیصد اضافہ ہمارا ہدف ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔2018میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم6.6ارب ڈالر تک پہنچاجبکہ پاکستان سے درآمدات کا حجم 3.7 ارب ڈالر رہا۔

ہمارا ہدف،امریکہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...