بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے،سلیم مانڈوی والا

بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد( آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کا نوٹس لے۔ مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستان ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا۔

سلیم مانڈوی والا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...