سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت 17ستمبر کو ہوگی

  سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت 17ستمبر کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار، احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب ٹیم کے حج پر جانے کے باعث ملتوی ہوئی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب تفتیشی ٹیم حج پر گئی ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حج آپریشن مکمل ہو چکا ہے تو ابھی تک تفتیشی افسر واپس کیوں نہیں آیا؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ مدینہ منورہ میں ہیں 14 ستمبر کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔اس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کرپشن کے مقدمے میں جیل میں ہیں جبکہ ملزم مسیح الدین، گلزار اور احمد دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔
سراج درانی