وزیر اعظم کا جولائی میں دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا، اسد مجید

وزیر اعظم کا جولائی میں دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں پاکستانی سفیراسدمجید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہااورن کی امریکی صدرسے ملاقات بہت فائدہ مند رہی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے گورنر سندھ کا دورہ امریکاقابل تعریف ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل وفد کے ہمراہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے پہنچے، جہاں ان کی امریکا میں پاکستانی سفیرسے ملاقات ہوئی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ان کے کاروباری وفد کے لئے پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ وفد میں پاکستان کے اہم کاروباری اداروں کے سی ای اوز شامل تھے۔اس موقع پر پاکستانی سفیراسدمجید خان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں گورنر اور ان کے وفد کی دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر پر تعریف کی۔انھوں نے کہاکہ تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے گورنرسندھ کادورہ امریکاقابل تعریف ہے، وزیراعظم کاجولائی میں دورہ امریکا بہت کامیاب رہا اور ان کی امریکی صدرسے ملاقات بہت فائدہ مند رہی۔،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماں نے باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے حکومت کی اقتصادی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے کامیاب دورہ امریکہ کو پاکستانی عوام نے بہت خوش آئند اور احسن انداز میں دیکھا جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی اور پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری کا باعث ہے۔پاکستانی سفارتخانے میں تقریب میں امریکی نائب وزیرخارجہ موجود تھی، اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا پاک امریکا بہتر اقتصادی تعلقات سے عوام کو فائدہ ہوگا، تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفد کے اراکین سے کہا کہ وہ تبدیلی کے وکیل بنیں اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں حکومت کی مدد کریں۔ علی جہانگیر صدیقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مالیاتی شعبے میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی جس سے امریکی کمپنیوں کے لئے زبردست مواقع میسر آئیں گے۔
اسد مجید