مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھ رہی ہیں، فخر امام

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھ رہی ہیں، فخر امام

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کیخلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھ رہی ہیں، ہم کشمیری بچے، بچیوں، بزرگوں کے ساتھ ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موجود بچے بچیاں اور بزرگ اس وقت مشکلات میں ہیں،ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اب بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی اب آواز اٹھنا شروع ہوگئی ہے۔گزشتہ روز برطانیہ میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مارچ اور مظاہرہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا الیکشن آئندہ سال ہے امریکہ میں صدارت کے امیدوار بھی کشمیر کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں آٹھ رہی ہیں۔

فخر امام

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...