ڈیرہ،6 ستمبر پر اظہار یکجہتی کیلئے شہداء کے گھروں پر تحائف اور قومی پرچم تقسیم

  ڈیرہ،6 ستمبر پر اظہار یکجہتی کیلئے شہداء کے گھروں پر تحائف اور قومی پرچم ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)6ستمبر یوم دفاع کو یوم شہداء کی مناسبت سے منانے کی ہدایات پر پاک فوج کے نمائندے پاک فوج، پولیس اور شہریوں کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں پر جا کر تحائف اور قومی پرچم تقسیم کئے۔ن تفصیلات کے مطابق 6ستمبر یوم دفاع کو یوم شہداء کی مناسبت سے منانے کی ہدایات پر پاک فوج کے نمائندے پاک فوج، پولیس اور شہریوں کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں پر گئے۔ اس موقع پر 1971کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار سمیت مادر وطن کیلئے جان کی قربانی دینے والے پاک فوج، پولیس اور سول سوسائٹی کے شہید افراد کے اہل خانہ اور لواحقین میں پاک فوج کی جانب سے تحائف اور قومی پرچم تقسیم کئے گئے۔ شہداء کے خاندانوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...