کوہاٹ،پولیو مہم سے غیر حاضر ی پر 6 مرد اور 16 خواتین اساتذہ معطل

  کوہاٹ،پولیو مہم سے غیر حاضر ی پر 6 مرد اور 16 خواتین اساتذہ معطل

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اینٹی پولیو مہم ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور اس قومی کاز سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ کی ہدایات اور پولیو کوارڈی نیٹر کی شکایات پر چھ مرد اور 16 خواتین اساتذہ کو فوری طور پر سروس سے معطل کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوھاٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ڈی ای او آفس کوھاٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معطل کیے جانے والے مرد اساتذہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول پراچہ ٹاؤن کے میر افضل‘ گورنمنٹ پرائمری سکول شیخان کے اعجاز الحق‘ گورنمنٹ پرائمری سکول چیچنہ کے ظفر اقبال‘ پرائمری سکول ایم سی ایریا نمبر2 کے برہان الدین‘ پرائمری سکول نمبر3 جنگل خیل کے حمزہ علی خان اور پرائمری سکول ایم سی ایریا نمبر2 کے محمد فیاض شامل ہیں معطل کی جانے والی خواتین اساتذہ میں گرلز پرائمری سکول نمبر2 کے ڈی اے کی سدرہ فاروق‘ گرلز ہائی سکول جنگل خیل کے ڈی اے نمبر2 کی گلشن بی بی‘ گرلز پرائمری سکول خواصی بانڈہ کی شازیہ‘ گرلز پرائمری سکول چیچنہ کی نہایت شیرین‘ گرلز پرائمری سکول بابری بانڈہ نمبر1 کی فرزانہ‘ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بابری بانڈہ کی سعدیہ‘ گرلز پرائمری سکول شاہ آباد کی روبینہ‘ گرلز پرائمری سکول بازید خیل کی زینب‘ گرلز پرائمری سکول بورکہ کی شازیہ‘ گرلز ہائی سکول ڈھل بہزادی کی فرح دیبا‘ گرلز مڈل سکول چارگھری کی روزینہ‘ گرلز پرائمری سکول باقی زئی کی مریم اور گرلز پرائمری سکول محمد زئی کی عائشہ بی بی کے نام شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...