مہمند، چاندہ بازار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپااحتجاج

مہمند، چاندہ بازار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام سراپااحتجاج

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، چاندہ بازار میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔ مظاہرے کے دوران پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا۔ عوام اور مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا۔ چوبیس گھنٹوں میں 2 گھنٹے بجلی بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ ہمارے ساتھ واپڈا مسلسل امتیازی سلوک کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند چاندہ بازار گرد و نواح کے عمائدین ملک نثار احمدحلیمزئی، یار زالی خان، مراد خان و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ دنوں سے ہماری بجلی مکمل غائب کر دی گئی ہے۔ حالانکہ ہمارا علاقہ ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع ہے ہمارے ساتھ یہ سلوک کی جا رہی ہے تو دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی کیا صورتحال ہوگی۔ واپڈا اہلکار ہمارے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کر رہے ہیں جوکہ علاقے کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پورے علاقے کے عوام، بوڑھوں، بچوں اور بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے ہم مجبور ہو کر سڑک پر نکل آئے ہیں۔ ہم نے اعلیٰ حکام اس حوالے سے بار بار آگاہ کئے ہیں۔ مگر واپڈا اہلکار ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے تحصیلدار رحمن گل، ایس ایچ او سردار حسین نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے اُنہیں یقین دلایا کہ آپ لوگوں کی بجلی جلد درست کی جائیگی۔ جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ہماری بجلی ٹھیک نہیں کی گئی تو ہم کسی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کرینگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اہلکاروں پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...