رستم،کمرے میں آگ لگنے سے 1 شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

رستم،کمرے میں آگ لگنے سے 1 شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی، ریسکیو 1122نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعات کے مطابق مسمی عباد سکنہ نواں کلی رستم اورمسمی عثمان خان سکنہ حمزہ کوٹ رستم کسی کام کے سلسلے میں پختونخوا ہاؤ س مردان گئے تھے کہ اسی دوران وہی کمرے میں نامعلوم وجوہات کی بناپر اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھا کہ چند منٹوں میں پورے کمرے میں انتہائی تیزی سے پیل گیا اور کمرے میں موجود افراد کو اپنے لپیٹ میں لیں لیا جس کے نتیجے میں مسمی عبادسکنہ نواں کلی رستم موقع پر جاں بحق جبکہ عثمان خان سکنہ حمزہ کوٹ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ریسکیو 1122نے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...