7 لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے،رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع  

7 لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے،رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)کئی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 7افراد اپنے گھر پہنچ گئے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاپتہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،عدالت نے سندھ حکومت، محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روزسندھ ہائیکوٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق زیر سماعت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، کئی ماہ سے لاپتا ہونے والے 7 افراد گھر پہنچ گئے، بازیاب ہوکر گھر واپس آنے والوں میں محمد ندیم، عجب خان، جاید قریشی، سلیم شامل ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاپتہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کی جائے۔
لاپتہ افراد