ہنگو میں لشمینیا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سے 300بڑھ گئی

ہنگو میں لشمینیا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سے 300بڑھ گئی

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو میں لشمینیا وائرس سے متائثرہ مریضوں کی تعداد 300 سے متجاوز کر گئی گزشتہ 6 مہینے کے دوران ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں سے لیشمینیا مرض کے 380 متائرہ افراد محکمہ صحت ہنگو کے ریکارڈ پر آگئے۔تحصیل ٹل سمیت ہسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں متعلقہ مرض کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دیکر قابو پالیا گیا ہے۔محکمہ صحت ہنگو تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں لیشمینیا مرض سے متائثرہ افراد کی تعداد 380 تک پہنچ گئی ہے محکمہ صحت ہنگو کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں کے دوران تحصیل ٹل سمیت ضلع ہنگو کے اکثریتی دیہی دور افتادہ علاقوں بالخصوص ضلع ہنگو کے دیگر اضلاع سے متعلقہ سرحدی علاقہ جات میں لیشمینیا مرض سے متائثرہ افراد اور مریضوں کا ڈیٹا بیس مرتب کیاگیا ہے جبکہ محکمہ صحت ہنگو کے ریکارڈ پر اب تک 380 متائرہ مریضوں کو قائم کردہ لیشمینیا سنٹرز بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں طریقہ علاج کے شیڈول کے مطابق ضروری انجیکشنز اور ادویات کے زریعے علاج معالجہ جاری رکھا گیاہے محکمہ صحت ہنگو کے مطابق کہ مذکورہ مرض پر مکمل قابو پالیاگیا ہے اور لیشمینیا مرض کے خاتمہ اور کنٹرول میں صحت حکام بالا اور ملیریا کنٹرول پروگرام کیمنجمینگ ڈائریکٹر انتظامیہ کا بھرپور تعاون اور سرپرستی قابل تحسین ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...