ڈیرہ،ستارہ آفرین ایم پی اے کے سرکاری محافظ کے قتل کا ڈراپ سین

  ڈیرہ،ستارہ آفرین ایم پی اے کے سرکاری محافظ کے قتل کا ڈراپ سین

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحصیل کلاچی میں رکن قومی اسمبلی کی ساس و رکن صوبائی اسمبلی ستارہ آفریں علیزئی کے سرکاری محافظ،ایف آر پی پولیس اہلکار کے قتل کا ڈراپ سین،دو میں سے ایک مرکزی ملزم گرفتار، آلہ قتل کلاشنکوف برآمد، وجہ تنازعہ لڑکی نکلی، آر پی او کا فوری طور پر واردات کا سراغ لگانے پر ڈی ایس پی کلاچی و کلاچی پولیس کو ویلڈن۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ کلاچی کی حدود میں ڈسٹری نمبر6کے قریب فائرنگ سے قتل ہونیوالے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری محمد یعقوب شیخ کی ساس، رکن صوبائی اسمبلی ستارہ آفریں علیزئی کے سرکاری محافظ ایف آر پی پولیس کے اہلکار کانسٹیبل عمران کے قتل کے واقعہ کے بعد آر پی او کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت پر ڈی پی او دلاور خان بنگش کی نگرانی میں ڈی ایس پی کلاچی نے ایس ایچ او کلاچی اور پولیس نفری کے ہمراہ ابتدائی تفتیش کے دوران جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم شبیر کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر نے دوران تفتیش اصل حقائق اگل دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وجہ تنازعہ ایک لڑکی ہے جس سے مقتول اور قاتل دونوں کے مراسم بتائے جاتے ہیں جو وجہ قتل بنا۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے فوری طور پر واردات کا سراغ لگانے پر ڈی ایس پی کلاچی و کلاچی پولیس کو شاباش دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...