ڈیرہ،ضلعی عدلیہ میں بھی ہفتہ صفائی کا باقاعدہ آغاز

  ڈیرہ،ضلعی عدلیہ میں بھی ہفتہ صفائی کا باقاعدہ آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور وقار احمد سیٹھ کے اعلامیہ کے مطابق ہرسال ستمبر کا پہلا ہفتہ ”ہفتہ صفائی“ کے طور پر منانے کے حوالے سے صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کی طرح ضلعی عدلیہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد یونس خان، ڈیرہ اسماعیل خان نے ہفتہ صفائی مہم کو سید اسرار علی شاہ صاحب سینئر سول جج (ایڈمن) کے ساتھ باقاعدہ ڈسکس کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پشاور ہائی کورٹ پشاور کے اس تحسین آمیز اقدام کو سراہا اور ایک سیر حاصل گفتگو میں طے پانے کے بعد باقاعدہ طور پرWSSC کی خدمات حاصل کی گئیں اور گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس خان، سینئر سول جج ایڈمن سید اسرار علی شاہ، دیگر معزز جج صاحبان اور ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ کی زیرنگرانی WSSC کے اہلکاران نے ضلعی عدلیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکاران کے ساتھ ملکر ہفتہ صفائی کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور سیشن احاطہ، سینئر سول جج بلاک، جوڈیشل کمپلیکس بلاک بی و سی اور جوڈیشل ہاسٹل کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا گیا۔ ہفتہ صفائی کی یہ مہم پورا ہفتہ اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یونس خان کی ہدایات پر سینئر سول جج ایڈمن سید اسرار علی شاہ دیگر جج صاحبان کے ساتھ ملکر روزانہ کی بنیادوں پرہونے والی صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہے ہیں اور موقع کی مناسبت سے اپنے احکامات جاری کر رہے ہیں جس سے مؤثر انداز میں ہفتہ صفائی مہم کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اورصفائی کی اس مہم کو روزمرہ کی بنیادوں پر جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...