مہمند، صافی، عمائدین نے ماربل مائنزکی غیرقانونی جعلی لیز مستردکردی

مہمند، صافی، عمائدین نے ماربل مائنزکی غیرقانونی جعلی لیز مستردکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع مہمند تحصیل صافی قوم گاگیزئی اور کٹہ سر کے عمائد ین نے خانقاہ ماربل ما ئنز کے غیر قانونی،جعلی لیز کو مسترد کردیا اور مطا لبہ کیا ہے کہ لیز جاری کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروا ئی کر یں۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں ملک خان بہادر،ملک سید روز اور دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہاکہ خانقاہ ماربل ما ئنز پرہما رے قومی ملکیت ہے لیکن گزشتہ تین سالوں سے ملک جلات نا می ٹھیکیدار نے غیر قانی اور سیا سی اثر و رسوخکے ذریعے لیز اپنے نام کرد یا ہے انہوں نے یتم،بیواؤں اور غر یبوں کے حق پر زبردستی ڈاکہ ڈا لا ہے۔انہوں نے کہاکہ لیز کے خلاف ہم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہا ئی کورٹ میں رٹ دائر ی کیا ہے لیکن ایم این اے سا جد مہمند کی ایماء پرخانقا ہ ما ربل مائنز پر کام شروع کیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مذ کور ہ ٹھیکیدارملک جلات انتظامیہ اور ایم این اے ساجد مہمند کے ایما ء پر منرل ڈیپارٹمنٹ کو بھار ی رقم دیتے ہیں کیونکہ خانقاہ ما ربل مائنز ہمارے ابا و اجداد کا جا ئیداد ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان، گورنر شاہ فر مان، کورکمانڈر پشاور اور دیگر سے مطا لبہ کیا کہ خانقاہ ماربل ما ئنز پر کام بند اور لیز کو ختم کیا جا ئے بصورت دیگر ہم انکے خلاف سڑکوں پر نکل آ ئینگے۔