جوہر ٹاؤن، گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل

جوہر ٹاؤن، گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2افراد زخمی،ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ جے ون مارکیٹ کے قریب گھر کی چھت گرنے سے کامران اور ارشد ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...