گور نر پنجاب نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے اسمبلی سے منظور شدہ ''پیرول اینڈ پروبیشن بل2019''پر دستخط کر دیئے
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قیدیوں کی پیرول پر رہائی کے متعلقہ پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ''پیرول اینڈ پروبیشن بل2019''پر دستخط کر دیئے۔ نئے قانون کے مطابق دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو فوری پیرول کی سہولیت میسر ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی وزیر جیل خانہ پنجاب زوار حسین وڑائچ نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گورنر ہا?س لاہور میں ملاقات کی جس میں قیدیوں کے مسائل سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قیدیوں کی پیرول پر جیل سے رہائی کے متعلقہ پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ''پیرول اینڈ پروبیشن''بل2019پر دستخط کر دیئے ہیں جسکے بعد نئے قانون کے مطابق دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدی فوری پیرول کی سہولیت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے پیرول بل کے بعداب معمولی جرائم اور منشیات کے عادی مجرموں کو پیرول کے حوالے سے ریلیف کی سہولت میسر آسکیں گی۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تمام قیدیوں کو جیلوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت تمام وسائل بر وئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کو ہیپاٹائٹس جیسی خطر ناک بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام طبی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں۔