فیکٹری ایریا، 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں عرفان نامی لڑکا گھر میں اکیلا موجود تھا کہ اس دوران اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔