ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ذاتی حیثیت میں طلب

ٹھیکیدار کو عدم ادائیگی،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ذاتی حیثیت میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے باوجود ٹھیکیدار کو رقم ادا نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی توچیف انجینئر نے عدالت کا بتایا کہ بقایاجات ادا کرنا سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا کام ہے، ٹھیکیدار محمد اسماعیل کی درخواست پرعدالتی حکم پر چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب نے ہائیکورٹ میں پیش ہو کر بتایا کہ پنجاب حکومت نے جو فنڈز ریلیز کئے تھے وہ ٹھیکیدار کو ادا کر دیئے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ٹھیکیدار کے بقایاجات تاحال ریلیز نہیں کیے گئے۔

، بقایاجات ادا کرنا سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا کام ہے،درخواست گزار نے کہا کہ عدالت پنجاب حکومت کو 9 کڑور کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی


loading...