مقبر ہ جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں کا کنٹرول آرکیالوجی ڈیپاڑمنٹ سے والڈ سٹی کو منتقل کرنے کیخلاف ڈی جی سے جواب طلب

  مقبر ہ جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں کا کنٹرول آرکیالوجی ڈیپاڑمنٹ سے والڈ سٹی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے آرکیالوجی ڈیپاڑمنٹ سے مقبر جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں کا کنٹرول لینے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی والڈ سٹی سے جواب طلب کر لیا،جسٹس شمس محمود مرزا عرفان علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے عرفان صادق تارڑ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکرموقف اختیار کیا کہ والڈ سٹی کا اختیار اندرون لاہور تک ہے، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں آرکیالوجی ڈیپاٹمنٹ کے کنڑول میں ہے۔

،درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ والڈ سٹی آب غیر قانونی طور پر مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کا اقدام غیر قانونی قراردے کر کالعدم کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...