صلح کے بہانے بلا کر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ملزموں کی ضمانت خارج کرانے سیشن عدالت پہنچ گیا

صلح کے بہانے بلا کر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ملزموں کی ضمانت خارج کرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صلح کے بہانے بلا کر فائرنگ کرکے زخمی کرنے پر مقدمہ مدعی گلفام حسین ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرانے سیشن عدالت پہنچ گیا،ایڈیشنل سیشن جج راے نواز مارتھ نے تھانہ شالیمار پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت میں متاثرہ شخص کے وکیل نے چار ملزمان رانا شاہد، محمد علی، ارشد اور وقاص کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ گلفام حسین نے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں 324 کا مقدمہ درج کرایا، ملزمان رانا شاہد اور دیگر نے صلح کے بہانے گلفام کوبلایااوراس پرفائرنگ کردی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس وقت ملزمان گلفام کوقتل کرنے کے لئے تعاقب کررہے ہیں،ملزم کی جان کوخطرہ ہے عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -