یوتھ فیسٹیول کیس، عثمان انورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

یوتھ فیسٹیول کیس، عثمان انورکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے یوتھ فیسٹیول کیس میں گرفتارسابق ڈی جی سپورٹس عثمان انورکے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روز کی توسیع کردی،گزشتہ روز عثمان انور کو جیل سے لا کر احتساب عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدعثمان انورکے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید14 روزکی توسیع کا حکم جاری کردیا۔

عدالت کو مزیدبتایا گیا اس کیس میں ابھی تفتیش جاری ہے، جس کی وجہ سے چالان پیش کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے،فاضل جج نے نیب کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...