رانا ثنا اللہ کو چیک اپ اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  رانا ثنا اللہ کو چیک اپ اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیر احمد نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کے چیک اپ اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سیشن جج نے رانا ثنا اللہ کی طرف سے گھر سے کھانا منگوانے کی درخواست پر پی آئی سی کے ایم ایس سے میڈیکل بورڈ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کرکے بتائیں کہ وہ واقعی بیمار ہیں کہ ان کو گھر سے کھانا دیا جائے۔ گزشتہ روز پی آئی سی کے پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان پر مشتمل 4رکنی میڈیکل بورڈ نے مسلم لیگ (ن)کے راہنما رانا ثنا اللہ کے چیک اپ اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ پیش کردی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں،ان کو پرہیزی کھانا دینا چاہیے،جس پر فاضل جج نے اپنافیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...