نواب ٹاؤن: گرین ٹاؤن اور ڈیفنس میں 13لاکھ کے ڈاکے، مزاحمت پر نوجوان قتل

  نواب ٹاؤن: گرین ٹاؤن اور ڈیفنس میں 13لاکھ کے ڈاکے، مزاحمت پر نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے جبکہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 21سالہ نوجوان کو ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتشام الحق نامی نوجوان اقبال ٹاؤن کے علاقہ جوڑے پل کے قریب ایک فارمیسی میں موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو فارمیسی کے اندر گھس آئے اور لوٹ مار شروع کردی،اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے احتشام الحق کو زخمی کردیا اور ساڑھے 3لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،زخمی احتشام الحق کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کے بیان پر درج کرلیا گیا،سی سی ٹی وی اور سیف سٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔دیگر وارداتوں میں نواب ٹاؤن میں ناصر کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گرین ٹاؤن میں طارق کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،ڈیفنس میں زاہد کے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ندیم کے اہلخانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شمالی چھاؤنی میں وسیم کے گھر سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،گلبرگ میں رضوان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں حماد سے ایک لاکھ روپے چھین لئے گئے۔ڈیفنس سے گاڑی جبکہ داتا دربار،لیاقت آباد اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -