ساندہ، گھریلوجھگڑے پر رشتہ دار کے ہاتھوں 30سالہ شخص قتل

  ساندہ، گھریلوجھگڑے پر رشتہ دار کے ہاتھوں 30سالہ شخص قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر 30سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ پانچ نمبر ٹی بند روڈکے رہائشی اشرف اور مظہر علی قریبی رشتے دار ہیں،گزشتہ روز دونوں میں گھریلو معاملے پر جھگڑا ہوا جس پر اشرف نے مظہرعلی کے سر میں پتیلا دے مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر قمر عباس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔درخواست موصول ہونے پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...