عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف دائردرخواستیں،پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو فیصلہ کرنے کا حکم

عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے کیخلاف دائردرخواستیں،پنجاب ہیلتھ کئیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کرنے خلاف دائردرخواستیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجواتے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت میں وقاص علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ڈپلومہ لے کر قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں تاہم ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے درخواست گزاروں کو نوٹس دیئے اور سنے بغیر ان کے میڈیکل سٹورز اور کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں۔
، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست گزاروں کے کلینکس کوڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -