عوام کولوٹنے والے 46منافع خورگرفتار، 19کو جیل بھیج دیا گیا

عوام کولوٹنے والے 46منافع خورگرفتار، 19کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(سٹی رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 46افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور 46افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر1لاکھ98 ہزار 5سوکے جرمانے بھی کیئے گئے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گرانفروشی کرنے واالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام بھی منافع خوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی مکمل سرکوبی کی جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...