اسلام آباد آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،شاہ اویس نورانی

اسلام آباد آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،شاہ اویس نورانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو اسلام آباد کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ اکتوبر ملکی سیاست کا فیصلہ کن مہینہ ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو آمادہ کریں گے۔ نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔

حکومت نے عوامی دباؤ پر 208 ارب روپے کے قرضوں کی معافی کا فیصلہ واپس لیا۔ پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکتوں کا بڑھتا رحجان تشویشناک ہے۔ پاکستان امن اور بھارت جنگ کے راستے پر چل رہا ہے۔ دنیا کو مسئلہ کشمیر پر مذمت اور تشویش سے آگے بڑھنا ہو گا۔ اے ٹی ایم توڑنے پر موت اور آئین توڑنے والوں کے موج میلے ظلم کی بدترین مثال ہے۔ حکومت کو عملا ثابت کرنا پڑے گا کہ کشمیر ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ملک کے ہر شعبے میں بحران بڑھ رہا ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ 72 برسوں میں کشمیریوں نے آذادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ مودی نے بھارت کو روگ سٹیٹ بنا دیا ہے۔ دینی مدارس کی آذادی و خود مختاری سلب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت عالمی ایجنڈے کے تحت دینی مدارس کو غیر موثر بنانے کی سازش کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت میں قادیانی لابی کا بڑھتا اثر و رسوخ تشویشناک ہے۔ حکومت کو منکرین ختم نبوت کا سہولت کار نہیں بننے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...