البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی چاہ میراں روڈ پر صفائی آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی چاہ میراں روڈ پر صفائی آگاہی سرگرمی

لاہور(پ ر)کلین اینڈ گرین پاکستان کمپین کے تحت البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے چاہ میراں روڈ پر صفائی وآگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا جس کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے احساسِ ذمہ داری بیدار کرنا اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ یوسی 31 میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے البیراک ٹیم نے مقامی رہائشیوں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ کچرے کو مقررہ کردہ جگہوں اور کوڑے دانوں کی نذر کریں۔

اور کوشش کریں کہ اپنے علاقے میں ایک درخت لازمی لگائیں تا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بھی بنایا جا سکے۔ البیراک ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی آگاہی وہ بنیادی عمل ہے جس سے لاہور شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے میں مد د مل سکتی ہے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور ذولقرنین اکبر بھی سرگرمی میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...