گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں دو ہفتے سے وائس چانسلر کا عہدہ خالی
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں دو ہفتے سے وائس چانسلر کا عہدہ خالی،جی سی یو اکیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاجس کی صدار ت ا کیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن کے صد ر ڈاکٹر حامد مختار نے کی جبکہ ا س مو قع پر سابق صدر ا کیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹرریا ض احمد،پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ سمیت سینئر اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں تین نکاتی قرار دادپیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قرار داد کے متن کے مطابق قائم مقام وا ئس چانسلر کی تعینا تی کیلئے حکو مت کو 13 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی اگر تعیناتی نہ ہوئی تو اساتذہ گور نر ہاؤ س کے بارہر پرامن احتجاج کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر حا مد مختار کا کہنا تھا کہ کسی دوسری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو چارج دیا جاناقبول نہیں،انسانی طور پر ایک وائس چانسلر کیلئے دو بڑی یورسٹیز چلانا ممکن نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پروفیسر حسن امیر شاہ کو مستقل وائس چانسلر کی تعینا تی تک قائم مقا م وائس چانسلر تعینا ت کرے۔
یاجی سی یو نیورسٹی کے سینئر اسا تذہ میں سے کسی کو یو نیورسٹی کا چارج دیا جائے،اگر یو ای ٹی یا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جی سی یونیورسٹی چلانی ہے تو پہلے اپنی یونیورسٹی سے مستعفی ہوں۔