جمعیت علماء پاکستان آج یوم دفاع اور یوم ختم نبوت منائے گی

جمعیت علماء پاکستان آج یوم دفاع اور یوم ختم نبوت منائے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے اعلان کیا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان پورے ملک میں آج ”یوم دفاع پاکستان ویوم ختم نبوت“ منائے گی،1965ء میں بھارتی حملے پر پاک افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر 6ستمبرکو یوم دفاع پاکستان اورپاکستان کی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو 7 ستمبر1974ء کو علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقیؒ کی قرار داد پر متفقہ طور پرقادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا اس نسبت سے علماء و خطباء خطبات جمعتہ المبارک میں یوم دفاع پاکستان اور ختم نبوت کے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے۔یوم ختم نبوت کے حوالے سے خصوصاً تاجدارگولڑہ پیرسید مہر علی شاہ، فاتح قادیانیت علامہ امام شاہ احمدنورانی صدیقی ؒ، مولانا ابوالحسنات قادری مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور عقیدہ ختم نبوت کے لئے بے مثال قربانیاں دینے والے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کر نے کے علاوہ ختم نبوت اور قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں اورملک میں بڑتی ہوئی قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

اور ان کے اثرات سے عوام کو آگاہ کریں گے جبکہ چاروں صوبوں میں جمعیت علماء پاکستان کی ضلعی تنظیمیں ختم نبوت کے عنوان سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کریں گی جن سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی قائدین، علماء و مشائخ اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ یاد رہے 30 جون 1974ء کو مولانا شاہ احمد نورانی نے اسمبلی میں قادیانیوں کے خلاف پیش کی گئی قرار داد پر قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جمعیت علماء پاکستان ہر سال اس دن کو یوم فتح مبین کے طور پر مناتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...