ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 2ہسپتالوں کی انتظامیہ سمیت 37افراد کیخلاف مقدمات

  ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 2ہسپتالوں کی انتظامیہ سمیت 37افراد کیخلاف مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور اور آؤٹ سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سے دینگی لاروا مل رہا ہے اس مقام پر سپرے کیا جا رہا ہے اور مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد ڈینگی ٹیموں نے فیلڈ میں ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا اور چیکنگ کے دوران 37 مقامات سے دینگی لاروا پایا گیا۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر37 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر وا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ واہگہ زون میں تین،کینٹ زون میں سات،شالیمار زون میں چار،نشتر زون میں ایک،عزیز بھٹی زون میں چار ،داتا زون میں ایک،سمن آباد زون میں پانچ،گلبرک زون میں دو،راوی زون میں آٹھ اورعزیز بھٹی زون میں سات مقدمات درج کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات سرجیمیڈ، پرائم کیئر ہسپتال، یوبی ایل بینک، ہوٹل اور دیگر آؤٹ ڈور مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے پر کروائے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت سی ای او ہیلتھ کو فیلڈ میں چیکنگ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی ایچ اوز اپنی اپنی حدود میں ڈینگی کے حوالے سے دورے کریں اورڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیں