کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، زاہد حبیب

کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، زاہد حبیب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے بھارتی جارحیت خطے کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے،عالمی برادری اندھی گونگی بہری مت نے کشمیر میں انسانی زندگیوں سے شیطانی کھیل پر اقوام متحدہ کوآنکھیں اور زبان کھولنا ہو گی۔کشمیر کوئی تر نوالہ نہیں جسے دنیا ہضم کر لے گی مودی کی غنڈا گردی سے ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

عالمی برادری کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز مسئلہ کشمیر پر ہونے والے دینی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد ضیا اللہ قادری،صاحبزادہ حکیم محمد ذکا ء اللہ رضوی،صاحبزادہ پیر فیاض احمد فیاضی،علامہ قاری محمد مدثر مجددی،صاحبزادہ محمد عطاء اللہ رضوی و دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قابض افواج کا فوری انخلاء نہ ہوا تو اسی لاکھ انسانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی ذمہ داری اقوام متحدہ پر ہو گی۔حکومت جہاد کشمیر کا فوری اعلان کرے،امریکی ثالثی کا مطلب سفید ہاتھی کے سوا کھ نہیں امریکہ دوست نما دشمن ہے عمران خان فوج کو جوابی کاروائی کا حکم دیں۔کشمیری مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے،مرنے اور مارنے کا یہی وقت ہے،ہماریاٹیمی ہتھیار نمائش کیلئے یہ بھارت جارحیت کے خلاف اب استعمال ہونے چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...