6ستمبر بھارت کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہے،عمران بشیر
لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن انچیف عمران بشیر نے کہا ہے کہ6ستمبر بھارت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہے،اس دن پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شجاعت کے سامنے دشمن گھبرا گیا اور بوکھلاہٹ کے عالم میں ٹینک گاڑیاں اسلحہ سب کچھ چھوڑ کر فرارہوگیا۔ سترہ دنوں کے دوران بھارتی فوج نے تیرہ بڑے حملوں کے باوجود ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکی۔6ستمبر 1965ئنہ صرف پاک بھارت جنگ تھی بلکہ کفر و اسلام کے درمیان عظیم معرکہ بھی تھا،اج بھی بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔
،پاک فوج پاکستان کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔